فائرمنسٹر سوجیت بوس کولوتولا اسٹریٹ پر آگ کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے بیمار،ممتاs،wcr s زدزدیسزرکszeZZdwz،e،زاسوانے آگ کی جانکاری لی۔
محمد شمیم حسین۔۔۔کولکاتا
کولکاتا کے گھنی آبادی والا علاقہ کولوٹولہ میں اچانک آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ گزشتہ سوموار کو دن میں 11 بجے ایک چار منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ۔آگ لگنے کی وجہ ایک کیمیکل گوڈاون کو بتایاجارہا ہے۔جائے وقوع پر ایک دو نہیں وقفہ وقفہ سے تقریبآ 30 دمکل گاڑیاں پہنچی۔ گھنی آبادی کی وجہ سے دمکل عاملہ کو کام کرنے میں کافی دوسواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی لوگوں نے کہا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں بہت وقت لگ گئے۔آگ دن میں 11 بجے لگی تھی۔دس گھنٹوں سے زیادہ وقت لگ گیا لیکن آگ کو قا بو نہیں کیا جا سکا۔
جائے وقوع پر دمکل وزیر سو جیت بوس جائزہ لینے پہنچے۔لیکن دھواں کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں گھٹن محسوس ہونے لگی ۔انہیں فورا سیکیوریٹی عاملہ۔نے اس جگہ سے ہٹایا۔ شام تک جب آگ پر قابو نہیں ہوا ۔
وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولوتولہ اسٹریٹ کے حالات جاننے کے لئے سوجت بوس سے رابطہ قائم کیا اور ان سے باتیں کی ۔انہوں نے بوس کی صحت کے بارے میں بھی ان سے پوچھا۔اور بہتر انتظام کرنے کو کہا۔
دمکل آفیسر کے ذرائع ملی خبر کے مطابق اس پاس کے دکانوں میں کافی حد تک نقصان پہنچا ہے۔ اس علاقے میں سیکڑوں دوکان کپڑوں اور جوتا چپل کے ہیں۔یہ ہول سیل مارکٹ ہے۔یہاں روزآنہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ آگ لگنے سے کافی دکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
اگر چہ اس آگ سے کسی کی موت کی کوئی خبر نہیں ائی ہے۔ لیکن لاکھوں کا املاک جل کر خاک ہو گئے ہیں۔فائر سیفٹی نظام نہ ہونے کی وجہ سے حالات اور بگڑ گئے۔
، بڑا بازار سے منسلک یہ علاقہ سو سال پرانا علاقہ ہے۔ کولکاتا میں ان۔دنوں اگ کے کئی معاملہ سا منے آیا۔چند ماہ قبل پارک اسٹریٹ ،بّی بی ڈی باغ ،نیم تلہ گھاٹ اسٹریٹ ،گنیش چندر ایونیو میں اسی طرح اچانک آگ لگی تھی ۔
وزیر آگ سو جیت بوس نے کہا کہ لوگوں اور دوکاندار وں کی لاپرواہی کی وجہ سے آگ لگتی ہے۔نہ تو انکے پاس فائر لاسنس ہوتی ہے اور نہ ہی اگ سے بچنے کے لیے فائر extinguisher ہوتی ہے ۔جس سے فورا آگ کو روکا جا سکے۔اکثر کبھی کیمیکل سے تو کبھی الیکٹرک سے آگ لگ جاتی ہے۔
کولوٹولا میں آگ کی ابتدائی رپورٹ کی مطابق اگ ایک کیمیکل گودام میں لگی ہے۔اور زیادہ اونچائی پر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل بھرا کام رہا۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ دمکل جائے وقوع پر دیر سے پہنچی اسی لئے آگ پر قابو پانے میں کا فی وقت لگا۔ریاستی حکومت کو فائر سیفٹی نظام کو اور بہتر بنانا ہوگا۔تا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔
Md.Shamim hossain
Kolkata
9433893761 mobile no