کمر ہٹی کے ایک اور تین نمبر وارڈز میں اسہال پھیل گیا اور 78 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔4کی موت ہوگئی۔
محمد شمیم حسین۔۔۔ کولکاتا
کولکاتا شہر سے 20 کلو میٹر دور کمر ہٹی میں تقریباً 78 سے زائد لوگ دست او ر اشہا ل کے مرض میں مبتلا ہیں۔شام ہونے تک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ شمالی 24پرگنہ کے اس علاقے میں ڈینگو اور ملریا سے بچانے کے لیے مہم جاری ہے۔
کمر ہٹی کے کئی وارڈز میں تیزی سے اسہال پھیلتا جا رہے۔بلخصوص وارڈ نمبر ایک اور تین میں افرا تفری کا ماحول ہے۔اس وقت سو سے زائد افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔
کمرہٹی بلدیہ کے کئی وارڈز میں اسہال پھیل گیا۔ بلدیہ کے وارڈ 1 ، 2 ، 3 ، 4 اور 5 میں بہت سے لوگ بیمار ہو چکے ہیں۔ ان میں 5 بچے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو ساگر دتہ میڈیکل اینڈ کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
صورتحال کو دیکھتے ہوئے ، کمرہٹی میونسپل کے ہیلتھ افسران نے علاقے کا دورہ کیا اور پینے کے پانی کا سمپل لیا جو جانچ کے لئے لیب بھیجے گئے ہیں۔ پورے کمر ہٹی میں میونسپلٹی کی جانب سے بیداری مہم چلا یاجارہے ۔ ابآ ل کر پانی پئیں ، فی الحال بلدیہ پانی استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔ میونسپل پانی کے نمونے لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں۔
بہت سے بیمار مریضوں کو ساگر دت ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے لیکن کئی کو ہسپتال کے برآمدہ پر نمکین ادویات کے ساتھ گھر بھیجا جا رہا ہے۔ جانکی دیوی (50) نامی خاتون سمیت کل دو افراد پہلے ہی فوت ہو چکے ہیں۔ میونسپلٹی کے میئر گوپال ساہا نے دونوں کی موت کا اعتراف کیا ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہسپتال میں اسہال کے لیے ایک نہیں دو علیحدہ وارڈ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔کمر ہٹی حلقہ کی ایم ایل اے مدن مترا
نے صاف لفظوں میں انکارکیا کہ انتظامیہ نے مدد نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی مفت علاج کیا جائے گا۔پینے کے لئے لوگوں کو منیرل و اٹر دیا جائے گا۔