Random Posts

Header Ads

cheif ‎secretry ‎of ‎bengal ‎۔۔۔۔

 چیف سیکرٹری بنگال کو ہوم منسٹر دلی نے طلب کیا کے
   کولکاتا ،29/ مئ ( محمد شمیم حسین)
     جو ہونےوالا تھا جس کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ریاستی حکومت چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے متعلق وہی بات سا منے ائی ہے 
 ذرائع کے مطابق ،  نبنو میں آج خط کے ذریعہ مرکزی حکومت نے  بنگال کے چیف سیکرٹری کو دہلی طلب کیا ہے۔اسی دن وزیر اعلی ممتا بنرجی سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کریں گی تب ہی وہ چیف سکریٹری کے ساتھ ریاست کی پوزیشن واضح کرسکتے ہیں اس کے نتیجے میں ، مرکز اور چیف سکریٹری کے مابین تصادم کا خطرہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔
جمعہ کے روز ، بینرجی کو مرکزی حکومت کے تحت کام کرنے دہلی جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ انہیں 31 مئی کو صبح 10 بجے سینٹرل اسٹاف اور ٹریننگ آفس میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔
گذشتہ ہفتے مرکزی حکومت نے     الاپن بنرجی کو چیف سکریٹری کی حیثیت سے تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی تھی۔ چونکہ وہ 70 سال کے ہو گئے تھے ، انہیں رواں ماہ ریٹائر ہونا تھا۔ لیکن ریاستی حکومت اس بیوروکریٹ کو چاہتی تھی ، جو موجودہ کورونا بھیڑ بھری ہوئی صورتحال میں تجربہ کار افسر کے حیثیت سے کا م کر رہے تھے۔وہ فی الحال 
چیف سکریٹری کی حیثیت سے کام جاری رکھیں ہیں، ریاست کی درخواست کی بنیاد پر ، مرکزی پرسنل آفس نے الاپن بنرجی کو چیف سکریٹری کی حیثیت سے مزید تین ماہ تک
 کا م جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اس کے بعد بھی ، اس تجربہ کار IAS آفیسر کو طلب کر نا مرکز کے کردار کے بارے میں سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔آخر ایسی کون سی بات سامنے آئی کہ ہو م منسٹر نے انہیں دہلی طلب کیا۔

بی جے پی قائدین نے بنرجی کے تبادلے کے حکم پر ریاست کی حکمران ترنمول کانگریس کے ساتھ الفاظ کی جنگ شروع کردی ہے۔ ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ چیف سکریٹری کو انتقام کی بناء پر دہلی طلب کیا جا رہا ہے۔ الٹا بی جے پی قائدین کا دعوی ہے کہ اس میں کوئی سیاست نہیں ہے یہ سارا کام حکومتی قوانین کے مطابق کیا گیا ہے۔یہ سب روٹین کے تحت کیا جاتا ہے۔

28/مئی کو الاپن بنرجی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مرکزی حکومت کے تحت کام کرنے دہلی پہنچیں۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔جسکا جواب مرکز کو انہیں دینا ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ کیوں خاموش رہے۔
ترنمو ل پارٹی نے مرکز پر یہ الزام لگایا ہے کہ بی جے پی ایک سو چی سمجھی ساز ش کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ وہ الا پن بینرجی کو دلی جانے سے روکے گی اور مرکزی وزیر امیت شاہ سے وہ خود بات کریں گیں