سردار سکھ نندن سنگھ ا ہلو عالیہ سماجی کارکن ہمارے بیچ نہیں رہے ۔
کولکاتہ ( محمد شمیم حسین)۔ پلوامہ حادثہ ہو یا ان آر سی، سی اےاے معاملہ يا پھر کسان مخالف بل ۔بی جے پی سرکار کے ہر وہ انسان مخالف کام کے خلاف وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔جی میں اس شخص کی بات کر رہا ہوں جو ہمیشہ سچ کے ساتھ
ڈ ٹ کر کھڑے رہتے تھے۔انکا نام ایس۔ ایس۔ایس۔ ا ہلوالیہ ہے۔جیسے کولکاتا والے، میڈیا پرسن اور سوشل ایکٹوسٹ سردار جی کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔آج وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔طویل علالت کے بعد انھوں نے دم ٹور دیا۔اس خبر سے انکے چا ہنے والے کا فی صدمے میں ہیں۔ انکا انتم سنسکا ر ادب و احترام کے ساتھ کولکاتا کے نیم تلہ برننگ گھاٹ میں 26/05/2021 کو شام 5.30 میں کر دیا گیا۔موصوف کورونا پوزیٹو تھے۔
و ہ بیک وقت کولکاتا کے کئی این جی او سے جڑے ہوئے تھے۔وہ ہر ریلی میں نظر آتے، جو سماج مخالف کام کرتے۔ انکے خلاف ڈ ٹ کر کھڑے ہو جاتے۔اور حکومت سے مطالبہ کر تے کے یہ کام سماج مخالف یا انسانیت کے خلاف ہے۔موت کے وقت انکی عمر78 سال تھی۔لیکن انہیں دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ وہ 60 سال کے ہیں۔انکے اندر بلا کی انرجی تھی۔دھوپ ہو یا بار ش گھنٹوں میدان میں کھڑے رہتے۔جب اسٹیج پر اپنی باتیں رکھتے تو سبھی کو لا جواب کر دیتے۔آج وہ ہمارے بیچ نہیں ہیں ۔لیکن انکی یا دیں ہمارے ساتھ ہیں۔وہ ایک خدا پرست انسان نواز دوست تھے۔وہ کئی سماجی ادارہ کے فا و نڈ ر ممبر بھی رہ چکے ہیں۔اللہ انجہانی ایس۔ایس۔ایس اہلوالیا کی روح کو سکون دے اور انکے گھر والوں کو صبر دے۔ واضح ہو کہ چا ر دن قبل انکی اہلیہ فوت کر گئیں۔ایک بیٹا اور ایک بیٹی حیات سے ہیں۔انکی ایک بیٹی ہے جو بیرون ملک میں ملازمت کرتی ہیں جبکہ بیٹا کولکاتا میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا۔جو آج تنہا ہو گیا۔