Random Posts

Header Ads

nawaa e shukhan on 12th march at 6 pm follow u tube nawaa e shukhan

نوائے سخن بیاد شہود کولکاتہ کی چوتھی شعری نشست

آئندہ 12 مارچ 2023 بروز اتوار بیلگچھیا اردو ہائی اسکول کے ہال میں شام ساڑھے پانچ بجے نواۓ سخن بیاد شہود کی چوتھی شعری نشست منعقد ہوگی۔ واضح ہو کہ سال 2023 کی یہ پہلی نشست ہوگی۔ سر زمین بیلگچھیا کی نئی نسل کے نمائندہ شعراء نے اس انجمن کو اپنے ادبی مشیران کی معاونت و حمایت کے ساتھ سجایا ہے۔ اس ادارے کی نشست اپنی نوعیت کی آپ مثال ہے۔ جہاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کلکتہ کے شعراء و شاعر ات کو اپنی تخلیقات اور فنی جوہر کے مظاہرے کا مواقع فراہم کیے جارہے ہیں اور عالمی منظر تک پہچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے کولکاتا اور بنگال کی نئے نسل کے شعراء و شاعرات کو، بالخصوص، ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ریاست اور ملک گیر پیمانے پر وہ اپنا ایک مقام حاصل کر سکیں۔
اس شعری نشست میں صدارت کی ذمہ داری کہنہ مشق استاد شاعر اکبر حسین اکبر جبکہ نقابت کی ذ مہ داری جواں عمر شاعر اظہر الدین اظہر نبھائیں گے۔ مہمانان خصوصی میں پروفیسر ڈاکٹر عمر غزالی، معروف تاجر اور ہندی کے شاعر راجا جین، بلقیس پروین چٹرجی اور تنمے چٹرجی اپنی شمولیت سے محفل کو زینت بخشیں گے۔ دیگر شعراء کرام کی فہرست میں ڈاکٹر امر اعزازی، ماسٹر اسلام اختر، ڈاکٹر جمیل انجم، قمرالدین قمر، ودود عالم آفاقی ، مشتاق افضل، مضطر افتخاری ، عظیم انصاری، بلند اقبال، ڈاکٹر ستیس ستیارتھ رونق افروز، شبانہ سحر، ظفر احمد ظفر، ڈاکٹر صیام انجم، اسد جاوید ترابی، شاہنواز عادل اور توصیف آرزو شامل ہیں۔ کولکاتا و مضافات کے ادب نواز حضرات سے اس بزم میں شرکت کی پر خلوص درخواست ہے۔ اس پروگرام کی رکارڈنگ نوائے سخن کے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر نشر کی جائے گی جہاں تمام شعراء و شاعرات کی پیشکش احباب ادب دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے یو ٹیوب پر جا کر Nawaa e Sukhan ٹائپ کریں۔ برائے مہربانی نوٹیفکیشن کے لئے سبسکرائب بٹن دبا دیں۔ آپ کا یہ قدم نواۓ سخن کی ادبی سرگرمی میں آپکا تعاون ہوگا۔
 محمد شمیم حسین،
 ایڈیٹر، نیوز ڈیسک ٹی وی