Random Posts

Header Ads

Khora ‎Badshah ‎arrested ‎hole ‎life ‎in ‎case ‎of ‎poisonous liquorا ‏

علی پور کی عدالت نے کھورا بادشاہ کو ایک دہائی کے بعد سنگرام پور زہریلے شراب معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی۔

محمد شمیم حسین۔ کولکاتا

 علی پور عدالت نے آج کھور ا بادشاہ کو سزائے موت کے بجائے تاحیات عمر قید کی سزا سنائی۔
اس سے قبل ہفتے کے روز عدالت نے نور اسلام فقیر عرف کھوڑا بادشاہ کو قتل سمیت چار دفعات کے تحت مجرم قرار دیا۔ تاہم اس کے چار ساتھیوں کو عدم ثبوت کی وجہ سے رہا کر دیا گیا ۔2011 میں سنگرام پور میں 172 افراد زہریلے شراب پی کر ہلاک ہوئے۔ ایک طویل مقدمے کی سماعت کے بعد سنگرام پور میں خوشی کا ماحول آج دیکھنے کو ملا۔کیونکہ کھور ا بادشاہ کو بالآخر سزا سنائی گئی۔14/دسمبر2011 کو زہریلی شراب پینے سے موت ہو گئی۔ان میں زیادہ تر 50 سال کے لوگ شامل تھے۔
شراب میں میتھائل الکحل اور زہریلے کیمیکل استعمال کیے گئے تھے تاکہ نشہ کی سطح کو بڑھایا جا سکے۔ اس زہر نے 172 افراد کی جان لے لی۔ علی پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 10 سال قبل ریاستی سیاست میں ہنگامہ آرائی میں پھنسے لوگوں کا فیصلہ سنایا ہے۔نو سال سے زائد مقدمے کی سماعت کے بعد ، عدالت نے ہفتے کے روز مرکزی ملزم ، کھور ا بادشاہ کو مجرم قرار دیا۔ اسے تعزیرات ہند کی چار دفعات کے تحت مجرم قرار دیا گیا ، بشمول قتل اور شدید جسمانی نقصان۔ الزامات ثابت نہ ہونے کی وجہ سے چار افراد کو بری کر دیا گیا ہے۔
14 دسمبر 2011 میں ڈائمنڈ ہاربر سب ڈویژن کے وسیع علاقے میں شروع ہوا ، بشمول جنوبی 24 پرگنہ کے موگراہاٹ ، استی ، مندر بازار۔اس کے بعد مرکزی ملزم نور اسلام فقیر عرف کھوڑا بادشاہ کے گھر پر عوامی غصہ پھوٹ پڑا۔ جب یہ معاملہ طول پکڑتا گیا تب سی آئی ڈی نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور تفتیش کا چارج سنبھال لیا۔ 
اگرچہ کھور ا بادشاہ کے ساتھی ایک کے بعد ایک پکڑے گئے ، لیکن اہم مجرم پکڑ سے باہر تھا۔
ایک ماہ تک پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بعد کھور ا بادشاہ نے ہتھیار ڈال دیا۔ طویل مقدمے کے بعد ، کھورا بادشاہ کو آخرکار مجرم قرار دیا گیا۔تعزیرات ہند 302، 356 کے علاوہ تین دیگر دفعات لگاے گئے۔سنگرام پور میں آج ان گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔جنہوں نے اپنے گھر کے لوگوں کو کھویا تھا وہیں بادشاہ کی والدہ کا رو رو کے برا حال ہے۔ علی پور عدالت نے کیپٹل پنشمنٹ کی بات کہی تھی۔جسے عمر قید میں بدل دیا گیا۔عدالت کے اس فیصلے سے سنگرام گرام کے سبھی لوگ خو ش نظر ائے جنکا اس کیس سے تعلق تھا۔اور جن کے گھر کے لوگ ما ر ہے گئے
Md.Shamim Hossain۔۔۔۔kolkata
9433893761