گڑ کی افادیت اور صحت کا راز
محمد شمیم حسین ۔ کولکاتا
گڑ طبی فوائد کے معاملے میں میں صحت بخش دوا کا کام کرتی ہے۔ سردیوں کے موسم میں گڑ کے استعمال سے کئی بیماریوں سے شفاء حاصل کیا جا سکتا ہے۔ چینی کی جگہ گاؤں کے لوگ اکثر گڑ کا استعمال کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ بہت ذائقہ دار اور سستا ہوتا ہے ۔ اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں ۔ زیادہ تر لوگ گڑ کی افادیت سے انجان ہیں۔ گڑ کی صحت بخش فوائد کے بارے میں اگر آپ لاعلم ہیں ۔تو یہ مضمون آپ کے علم کے لیے خاص ہو گا۔ سردیوں کے موسم آتے ہی لوگ گڑ کا استعمال کرتے ہیں۔ کیونکہ کہ اس سے کافی فائدہ حاصل ہوتے ہیں۔ گڑ کی تاثیر گرم ہےاور ٹھنڈ کے موسم میں اس کا استعمال ہمیں کئی بیماریوں سے سے نجات دلاتی ہے ۔ خاص طور سے سے ہاضمے کی خرابی کو دور کرتی ہے ۔ توانائی کی بحالی اور قبض کے مرض سے ہمیں بچاتی ہے۔
نظام ہاضمہ اور گڑ کا استعمال
ہاضمہ کی خرابی ، تو انائی کی بحالی اور قبض کی شکایت کے لیے گڑ کافی سود مند ہے۔ یہ اشیاء سستا بھی ہے ۔عام طور پر گڑ کے استعمال سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔ گڑ کھانا، ہاضمے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔ اس لیے کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کرنا چاہیے۔ گڑ خون کی صفائی کا کام کرتی ہے۔ ہمارے جسم کو تندرست اور صحت مند بناتی ہے۔ یہ وہ شخص ہے جو نظام تنفس ، معدہ ، آنتوں اور جگر کی صفائی کر کے پیشاب کے عمل کو چست درست کرتی ہے ۔
توانائی کے لئے گڑ ڑ رام با ن کا کام کرتی ہے۔
تھکاوٹ دور کرنے کے لیے اور توانائی بحال رکھنے کے لیے گڑ بہت ھی کارآمد خوراک ہے ۔ ایتھلیٹ جب تھک جاتے ہیں تو وہ زیادہ تر گڑ کا استعمال کرتے ہیں ۔جس سے ان کے اندر توانائی دوبارہ بحال ہو جاتی ہے۔ گڑ کی جگہ اگر چینی کا استعمال کرے تو یہ بلڈ پریشر بڑھا دیتی ہے۔ اس لیے بلڈ پریشر سے بچنے کے لئے ایسے مریضوں کو گڑ کا استعمال کرنا چاہیے ۔سردموسم میں گڑ کا استعمال جسم کو گرم رکھتی ہے اور کئی طرح کی موذی امراض سے محفوظ بھی رکھتی ہے ہے۔
قبض کشا
اکثر لوگوں کو قبض کی شکایت ہوتی ہے ہے ایسے لوگوں کو گڑ کا استعمال کرنا چاہیے۔ معالج حضرات کا کہنا ہے کہ قبض تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ اس لئے اس سے بچنے کے لیے ہمیں روزانہ گڑ کا استعمال کرنا چاہیے۔ جن کو بھی قبض کی شکایت ہے انہی گڑ کا استعمال پابندی سے کرنا چاہیے تاکہ قبض کی شکایت دور ہو جائے۔
گڑ میں منرلز کا مقدار
گڑ میں وٹامن اے، وٹامن بی ون وٹامن بی 2، و ٹا من سی کے علاوہ کیر و ٹیں، نیکوٹین، آئرن، میگنیشیم ،پوٹاشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں ۔ جو انسانی صحت کے لیے بہت سودمند ہوتے ہیں۔ یہ دراصل منرلز کا کام کرتے ہیں۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ گڑ معدنیات کا ذخیرہ ہے۔ اس کے استعمال سے سر درد یا مائیگرین سے بچا جا سکتا ہے ۔کیونکہ اس میں آئرن میگنیشیم اور پوٹاشیم کی مقدار پائے جاتے ہیں۔ خون میں آئرن اور ہیموگلوبن کی مقدار بڑھانے کے لئے گڑ بہت ہی کام کی چیز ہے۔
وزن میں کمی اور گڑ کا استعمال
جو روز بروز اپنی و ز ن سے پریشان ہیں انہیں گڑ کے استعمال سے کافی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ گڑ میں میٹابولیزم کا عنصر پایا جاتا ہے۔ جو وزن کو کم کرنے کا کام کرتی ہے۔ میٹابولیزم کی رفتار کم ہوتی ہے لیکن گڑ کے استعمال سے اس کی رفتار میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ دراصل پوٹاشیم کی مقدار وزن کم کرنے میں معاون ہوتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ نہ صرف موسم سرما کے موسم میں گڑ کا استعمال کریں اور جسمانی توانائی حاصل کرے۔ کیوں نہ آج سے ہی اپنی خوراک میں ہم گڑ شامل کرلے ۔ گڑ کے استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے شفا حاصل کر سکتے ہیں اور ہمیشہ صحت مند رہ سکتے ہیں