Random Posts

Header Ads

Haji Md. Mohsin endowment fund scholarship distributed by the students

حاجی محمد محسن اینڈومینٹ فنڈ اسکالر شپ 103 طالب علموں کو فی کس 20 ہزار دیئے گئے۔

 محمد شمیم حسین   کولکاتا

 ریاستی وزیر فرہاد حکیم اور برتو باسو نے مغربی بنگال مینوریٹی ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن  (سالٹ لیک )کے دفتر سے حاجی محمد محسن اینڈومینٹ فنڈ اسکالر شپ ڈسبرس منٹ۔ 2021 طلباء و طالبا ت میں تقسیم 20 ہزار فی کس دیئے۔ اس پروگرام کا اہتمام ، حکومت مغربی بنگال ایم اے اینڈ ایم ای محکمہ نے کیا۔
اس اسکیم کے تحت 2011 سے ہر سال مدھیامک، ہائر سیکنڈری اور عالم کے کم و بیش 100 طالب علموں کو 20 ہزار روپے اسکلر شپ کے لئے دیئے جاتے ہیں۔2011 میں 94 طالب علموں کو 1880000.00 روپے تقسیم کئے گئے تھے۔ جبکہ 2019 میں 107 اسٹوڈنٹس کو 2140000.00 روپے طالب علموں میں اس فنڈ سے تقسیم کئے گئے۔2019 تک مجموعی طور پر 645 مدهیمک 183 ہائر سیکنڈری اور 93 عالم کے طلب  علموں کو حاجی محمد محسن اینڈومینٹ فنڈ اسکالر شپ کے تحت18420000.00 روپے مختص کئے جا چکے ہیں۔ سال 2021 کے لئے 103 طالب علموں کو 20 ہزار فی کس دی گئی۔تین طالب علم غیر حاضر تھے

Md.Shamim Hossain
Kolkata
India
9433893761