دیش کی نیتری کیسی ہو ،ممتا دیدی جیسی ہو۔۔۔۔ ابھیشیک بنرجی

  تحریر  : محمد شمیم حسین۔      کولکاتا

 آل انڈیا تر نمو ل کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ممتا بنرجی کو ضمنی انتخاب کی مہم میں وزیر اعظم کے طور پر دہلی پہنچنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا اسمبلی حلقہ میں 30 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہے۔ ترنمول امیدوار سبرت منڈل کی حمایت میں پٹھان خالی کالج گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ ابھیشیک ہفتہ کی دوپہر میٹنگ میں شامل ہوئے اور عملی طور پر بی جے پی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ "دیس کی لیڈر کیسی ہو، ممتا دیدی جیسی ہو" انہوں نے قیمتوں میں اضافہ اور جی ایس ٹی سمیت متعدد مسائل پر مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ ابھیشیک نےاس پلیٹ فارم سے کہا کہ بی جے پی پچھلے الیکشن  میں غائب ہوگئی ہے۔ اس بار بھی وہ چار صفر سے ہار جاے گی۔ انہوں نے کہا  کہ ترنمول کانگریس آنے والے دنوں میں گوا اور تریپورہ میں بی جے پی کو اکھاڑ پھینک کر حکومت بنائے گی۔ ان کے الفاظ میں، 'اگلے تین مہینوں میں ترنمول کانگریس گوا میں بی جے پی کو شکست دے کر ترقی کی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں آنے والے دنوں میں تریپورہ میں داخل ہوں گا ، میں ممتا بنرجی کی تصویر اور تحریک کے نظریے اور ترنمول کانگریس کی تاریخ کے ساتھ داخل ہوں گا اور میں ایک ترقیاتی حکومت تشکیل دوں گا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے یہاں آیا تھا اور کہا تھا کہ سندربن کو الگ ضلع بنا کر اس کی ترقی کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے دوں گا۔ گوسابا آج پھر دوراہے پر  کھڑا ہے۔ آخر بی جے پی لیڈر کہاں گئے؟ میں نے دہلی اور مدھیہ پردیش کے رہنماؤں کو چھوڑ دیا ، کیا آپ نے بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کو کورونا یا امپھان کے دوران دیکھا؟ یہی فرق ہے بی جے پی اور تر نمول پارٹی میں۔ 
ہمارے پاس ریاست کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات آئندہ 30 اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے۔ تاہم ابھیشیک نے گوسابا حلقہ سے ترنمول امیدوار سبرت منڈل کو ریکارڈ ووٹ سے جیتنے کے لیے آواز بلند کی ہے۔ سندربن جزیرہ گوسابا کو امپھان اور یاس نے بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ دریا کا کنارہ بھی بار بار خستہ ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں ہر سال بہت سے لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں۔ ابھیشیک نے آج کی میٹنگ سے مسئلہ کے مستقل حل کی یقین دہانی کرائی۔
md. Shamim Hossain
Kolkata
West Bengal
India
9433893761