راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ' کا نام بدل کر 'میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ رکھا۔ .
محمد شمیم حسین۔ کولکاتا
ہاکی کے جادو گرمیجر دھیان
چند نے ہندوستان کو ہاکی کی دنیا میں ایک الگ پہچان دی۔ حکومت ہند نے انہیں بہت عزت دی ہے اور ان کے نام پر کھیل کا سب سے بڑا ایوارڈ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کھیل رتن ایوارڈ اس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جس نے کھیلوں کی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کی ۔
ہندوستان کی کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بااثر شخصیت جو ہاکی کے جادوگر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ میجر دھیان چند نے ہندوستان کو دنیا میں ایک الگ پہچان دی اور اب حکومت ہند نے انہیں اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے اور اس کھیل کے سب سے بڑے ایوارڈ کو ان کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کھیل رتن ایوارڈ اس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جس نے کھیلوں کی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کی ہو۔ آج سے تیس سال
پہلے اس ایوارڈ کا نام راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ رکھا گیاتھا۔ جسے بی جے پی حکومت نے بدل کراب میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ رکھا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کے بارے میں ملک کے لوگوں کو آگاہ کیا۔ اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ میں کہا کہ میجر دھیان چند ہندوستان کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان کے نام پر کھیل کے سب سے بڑا ایوارڈ کا نام دینا مناسب ہوگا۔
لہٰذا 2021 سے یہ کھیل رتن میجر دھیان چند کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے ۔جس طرح پیلے کو فٹبال کا جادو گر کہا جاتا تھا ۔اسی طرح دھیان چند کو ہاکی کا جادو گر پوری ہاکی دنیا نے تسلیم کیا۔
ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا گیا ، میجر دھیان چند بھارت کے معروف کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے ہندوستان کو فخر اور اعزاز سے نوازا۔ اگر ملک کا سب سے بڑا اسپورٹس ایوارڈ ان کے نام پر رکھا جائے تو یہ سب سے بڑا خراج ہے ان کے لیے۔
یہ بڑا پیغام ہندی اور انگریزی دونوں میں پی ایم کے ٹویٹر ہینڈل سے جاری کیا گیا ہے۔ میجر دھیان چند نے ہندوستانی ہاکی کو پوری دنیا میں مشہور کیا۔ اس کھلاڑی کی ہاکی اسٹک سے تقریباََ 1000 گول کیے تھے۔ ہندوستان کے لیے کئی گولڈ میڈل جیتے تھے۔انکی ہاکی اسٹیک کو ایک مقناطیس سمجھا جاتا تھا۔ کہا جاتا تھا کہ ایک بار جب گیند ان کے پاس آتی ہے تو وہ چھڑی کو مقناطیس کی طرح چپک جاتی ہے اور کسی بھی مخالف ٹیم کے کھلاڑی کے لیے اسے چھیننا ناممکن ہو جاتا تھا۔
کھیل رتن ایوارڈ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کھیلوں کی دنیا میں دیا جانے والا سب سے بڑا ہندوستانی کھیل اعزاز ہے۔ اپنے اپنے کھیلوں میں انمول شراکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔اسکا آغاز 1991.92سے ہوا تھا۔ کھیل رتن ایوارڈ پانے والے کھلاڑیوں میں وسوا ناتھ آنند ، سچن تنڈولکر،روہت شرما،ثانیہ مرزا،مہندر سنگھ دھونی،ثانیا نہوال اور میری کوم وغیرہ کا نام لیا جاسکتا ہے۔یہ ایوارڈ منسٹری آف یوتھ افئیرز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ہر سال بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کا انتخاب کر کے دیا جاتا ہے۔اسکی ایک لمبی فہرست ہے۔ ابتک 45 کھلاڑیوں کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔آج
وزیر اعظم نے کھیل رتن کا نام بدل کر راجیو گاندھی سے میجر دھیا ن چند رکھ دیا۔ 2020 میں آخری بار راجیو گاندھی کھیل رتن دیا گیا تھا ۔ کرکٹ میں روہت شرما اور ہاکی میں رانی را م پال کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔کھیل کے 15 زمروں میں اسکا انتخاب کیا جاتا ہے۔ 2021 میں میجر دھیان چند رتن ایوارڈ کسے ملتا ہے یہ ایک اسپورٹس مین کے لئے تاریخی بات ہوگی۔
kolkata ۔Shamim Hossain