ممتا کابینہ میں سات مسلم وزراء ۔مجموعی طور پر 43 وزرا نے حلف لیا،جس میں نو خواتین شامل ہیں ۔
کولکاتہ 10/ مئی ( محمد شمیم حسین)تیسری بار ممتا بنرجی کے وزیر اعلیٰ بنے کے بعد ترنمول حکومت کے کابینہ نے پیر کو حلف لیا۔ کابینہ کی حلف برداری صبح 10.45 بجے راج بھون کے تھرو ن ہال میں مغربی بنگال کے گورنر۔
جگدیپ د ھنکر نے تر نمو ل کانگریس پارٹی کی 43 ایم ایل اے کو حلف دلایا۔ حلف اٹھانے والوں کی فہرست اتوار کو ترنمول کانگریس نے راج بھون کو پیش کی تھی۔
اس بار وزرا کی کل تعداد 43 ہے۔ ان میں سے 24 مکمل وزیر ہیں۔ باقی 19 ریاستی وزراء میں سے 10 آزاد دفاتر حاصل کررہے ہیں اور 9 کو منسٹر آف اسٹیٹ بنایا گیا ہے۔4 ایس سی اور 4 ایس ٹی کو بھی وزارت میں جگہ دی گئی ہے۔
ان 43 وزراء میں سے سات مسلمانوں کو موقع ملا۔
پچھلی اسمبلی میں بھی 2016 میں سات مسلم وزرا ھی تھے۔ لیکن اس بار ایک مسلمان کو مکمل وزراء کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ 2016 کی اسمبلی میں ، ریاست میں تین مسلمان مکمل وزرا تھے ، یعنی فرہاد حکیم ، عبد الرزاق ملا اور جاوید احمد خان۔ اس بار فہرست چار ہوگئی ہے۔
یہ چاروں فرہاد حکیم (ٹرانسپورٹ و ہا و سنگ)، جاوید احمد خان( ڈ یسسٹر منجمنٹ) ، مولانا صدیق اللہ چودھری( ما س ایجوکیشن اور لائبریری سروس) اور غلام ربانی(مینارٹی افئیرز اینڈ مدرسہ ایجوکیشن) ہیں۔ اس کے علاوہ ، آئی پی ایس ہمایوں کبیر(ٹیکنیکل ایجوکیشن۔اینڈ۔اسکیل ڈیویلپمنٹ) کو 10 آزاد وزرا کی فہرست میں جگہ ملی ہے۔
19 وزیر مملکت میں ، دو مسلمان ہیں۔ اخروززمان( برقی) اور سبینہ یاسمین ( سیچائ،واٹر ویز اور نارتھ ڈیویلپمنٹ) ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ سبینہ یاسمین 2021 میں ممتا کی کابینہ میں پہلی مسلمان خاتون وزیر بن گئیں۔ موٹاباری(ما لده) کی ایم ایل اے سبینہ یاسمین کو اس بار دوبارہ کابینہ میں نشست مل گئی ہے۔ ایک اور بات یہ ہے کہ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی مولانا کو ریاست کی مکمل وزارتی فہرست میں جگہ ملی۔ وہ مولانا صدیق اللہ چودھری ہیں۔انہیں ما س ایجوکیشن اینڈ لائبریری شعبہ دیا گیا ہے۔
چار وزراء نے ورچول حلف لیا ہے۔جس میں امیت مترا، برتو باسو کا نام شامل ہے
واضح رہے کہ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کو 2021 بنگال اسمبلی انتخابات میں 213 نشستیں ملی ہیں جبکہ دو اسمبلی سیٹوں پر انتخاب ہونا باقی ہے۔ اس بار تر نمو ل نے 43 مسلم امیدوار کھڑے کیے تھے۔ایک کو چھوڑ کر سبھی مسلم امیدوار اسمبلی پہونچنے میں کامیاب ہوئے۔
شمسیر گنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ابھی باقی ہے۔ ترنمول کانگریس کے دو مسلم امیدواروں کے جیتنے کا امکان ہے۔
اس انتخاب میں ، مسلمانوں نے ممتا بنرجی کی پارٹی کو کھل کر ووٹ دیا ہے۔ اس طرح فرقہ پرست پارٹی کو اکثریت میں انے سے روکنے میں کامیاب ہوئے۔ حیرت کی بات ہے کہ مرشدا باد اور مالده سے کانگریس کا پوری طرح صفایا ہو گیا۔اسی طرح لفٹ کو بھی ایک بھی اسمبلی سیٹ میں کامیابی نہیں ملی۔
یہ پہلا موقع ہے جب سدھارتھ شنکر رائے مدت کے بعد ریاست کو چار مسلمان مکمل وزیر ملے ہیں۔ لال گولا کے عبدو ستار، سدھارتھ شنکر رائے کے دور میں وزیر زراعت اور قانون تھے۔
ز ۔عابدین وزیر صنعت تھے ، غنی خان چودھری وزیر بجلی تھے ، ایم۔ حسین محکمہ داخلہ میں وزیر مملکت تھے اور فضل الحق بھی وزیر تھے۔ سدھارتھ شنکر رائے کا مطالبہ اس بار ممتا بنرجی کی کابینہ میں واضح ہے۔
پچھلی کابینہ میں تین مسلمان مکمل وزرا تھے۔ ان میں صدیق اللہ چودھری اس جگہ پر قبضہ کر رہے ہیں۔اس اسمبلی انتخاب میں عبد ل رزاق ملا حصہ نہیں لیا۔
گذشتہ اقلیتی وزیر مملکت غیاث الدین ملا کو اس بار کابینہ میں جگہ نہیں ملی۔ تاہم ، اس بار کابینہ میں غلام ربانی کو جگہ ملی ہے۔ اس بار ریاستی کابینہ میں کل 20 نئے چہروں میں سے تین مسلمان ہیں۔انکے نام آئی پی ایس ہمایوں کبیر ، سبینہ یاسمین ، اخروززمان ہیں۔وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کو لے کر 9 خو اتین کا بینہ کا حصہ بنیں۔ واضح ہو کہ 5 مئی کو ممتا بنرجی نے تھرڈ ٹائم وزیرِ اعلیٰ کا حلف گورنر کے ہاتھوں لے چکی تھیں ۔آج کا بینہ کا حلف برداری تھا۔ وزراء کے حلف لیتے ہی انہوں نے نبنو سبھا گھر سے ایک مٹنگ کی ۔جس کا ایجنڈا تھا کہ عوام سے جو وعدہ کیا گیا ہے۔اسے ما ں ما ٹی ما نس کی سرکار پورا کریگی۔لیکن فی الحال حکومت مغربی بنگال کی فوکس کورونا وبا پر ہو گی۔تا کہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔