Random Posts

Header Ads

Covid ‎patient ‎help ‎the ‎congress ‎workers ‎adhir ‎Ranjan ‎choudhury

مفت میں کورونا ویکسین دیا  جائے۔ 35 ہزار کروڑ روپے کہاں گئے۔      (ادھیر رنجن چودھری)

کولکاتہ/مرشدہ باد 8/ مئی ریاستی پر دیش کانگریس کی صدر ادھیر رنجن چودھری نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک میں جو حالات ہیں۔ایسے حالات میں بغیر کسی بھید بھاؤ کے کانگریس ورکر ایک ہیلپ لائن  بنا کر لوگوں کے خدمات  کرین ۔ کرو نا سے پوری دنیا  میں ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ ریاست مغربی بنگال کی بھی حالت  بہت تشویشناک ہے ۔ ایسے میں انہوں نے بنگال ورکرز کو کہا کہ  بلاک سطح پر ، پنچایت سطح پر ،انچل سطح پر اور شہری سطح پر ہیلپ لائن کے ذریعے کورونا متاثرہ عوام کی خدمت انجام د ین۔
انہوں نے کہا کہ بنگال میں 2021.22  کا جو بجٹ پیش کیا گیا تھا ۔اس میں میں 35 ہزار کڑور کورونا کے نام پر  مختص کئے گئے تھے ۔ آخر وہ رقم  کہاں گئے گئے ۔انہوں نے 
مر کز پر  الزام لگاتے ہوئے کہا کہ  سینٹرل  وسطیٰ پر مرکزی حکومت20 ہزار کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے ۔جبکہ کے ملک میں ایسے حالات نہیں ہے کہ پہلے سینٹر ل وسطیٰ کا کام کیا جائے۔  مرکزی حکومت ریاستی حکومت کی ان دیکھی کر رہی ہے۔  
بنگال حکومت  کے بارے میں میں انہوں نے کہا  کہ  ریاستی حکومت کو چاہیے کہ  کرونا سے متعلق لوگو ں کو ہر طرح سے سے مدد دی جائے۔ انہیں مفت  میں ویکسن دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔ ہم سبھی کو مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔خاص طور  سے بنگال کے سبھی کانگریسی 
ورکر س کو انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر  وہ ایک دوسرے کی کی مدد کریں اور اس مشکل گھڑی میں  عوام کے ساتھ 
 کا ندھا سے کاندھا ملا  کر چلے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مودی سرکار کو اس بابت میں خط لکھا ہے۔بنگال حکومت سے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں جو رقم (35 ہزار کروڑ) کرونا کے نام پر مختص کئے تھے۔اس رقم کا استمال کرے۔اور بنگال کے لوگوں کو مفت ٹیکہ دے۔