یو پی ایس سی امتحان2023 میں
51 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی
کولکاتا کی خان صائمہ سراج احمد نے 165 واں رینک حاصل کی
اس سال یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان 2023 کی میرٹ لسٹ میں 51 مسلم امیدواروں نے اپنی جگہ بنائی ۔ جن میں سے 5 امیدوار ٹاپ 100 میں شامل ہیں۔ ان پانچوں امیدواروں کے نام روحانی، نوشین، وردہ خان، ضوفشاں حق اور فابی راشد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سال یوپی ایس سی امتحان 2023 میں مسلم امیدواروں کی کامیابی کے فیصد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کل ملا کر 1016 امیدوار کامیاب رہے ہیں جن میں سے امیدوار مسلم امیدواروں کا کامیابی کا فیصد 5 رہا ہے جو گزشتہ کچھ برس کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔ اس سے قبل 2019 میں 5.3 فیصد مسلم امیدوار سول سروسیز امتحان میں کامیاب ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ یو پی ایس سی کے 2022 کے امتحان میں 2529 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں 83 مسلم امیدوار کامیاب ہوئےتھے۔ ان میں سے 933 امیدواروں کو آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس اور دیگر خدمات کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جن میں 30 مسلم امیدوار تھے۔
یو پی ایس سی امتحان2023 میں یو پی کے آدتیہ سریواستو نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب انیمیش پردھان اور اننیا ریڈی ہیں۔ ٹاپ 5 میں ایک مسلم امیدوار روحانی شامل ہیں جبکہ ٹاپ 10 میں روحانی کے علاوہ نوشین (9 واں رینک) بھی ہیں۔ ٹاپ 100 میں 6 مسلم امیدوار ہیں۔ نوشین نے جنہوں نے نویں پوزیشن حاصل کی ہے، گورکھپور کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔ اس کے بعد نوشین نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سوشل ورک میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ پوسٹ گریجویشن کے بعد انہوں نے سول سروسیز کی تیاری کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے جامعہ اکیڈمی میں داخلہ لیا۔
اس کے علاوہ وردہ خان کو 18 واں رینک، ضوفشاں حق کو 34 واں رینک، فابی رشید کو 71 واں رینک اور منان بھٹ کو 88 واں رینک حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ عارفہ عثمانی، سید عدیل محسن، خان صائمہ سراج احمد، صائم رضا، جمعدار فرحان عرفان، فرحین زاہد، اریبہ صغیر، اہتدیٰ مفسر، نازیہ عمر انصاری، سید محمد مصطفی ہاشمی، حامد نوید، اریبہ نعمان، محمد حارث میر، محمد فرحان، محمد آفتاب عالم اور سیرت باجی وغیرہ نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
کولکاتا 23 ڈائمنڈ ہار بر کی رہنے والی خان صائمہ سراج احمد نے UPSC میں 165 رینک حاصل کر کے ایک تاریخ مرتب کی ہیں ۔ کولکاتا کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے مسلم خاتون کی حیثیت سے IAS میں 51 مسلم امیدوار وں میں sixth پوزیشن حاصل کی اور بنگال کا نام روشن کیا۔گزشتہ سال 2022 میں کولکاتا کے راجہ بازار کا رہنے والا محمد برہان الدین نے IAS میں کامیابی حاصل کی ۔ جو ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔صائمہ بھی ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں انکے والد سراج خان ایک بزنس مین ہیں ۔ انکا بچپن کولکاتا میں گزرا جبکہ انکا آبائی وطن غازی پور( یوپی) سے ہے ۔یقیناً صائمہ نے اپنے والدین دادا دادی اور نانا نانی کا نام راشن کر دیا۔ صائمہ کا شاندار مستقبل اسکا انتظار کر رہا ہے۔ واقعی مس صائمہ مبارک باد کی مستحق ہیں ۔ انکے اور انکے فیملی ممبرس کے لئے عید کی خوشیاں دو بالا ہو گئی۔
Md.shamim Hossain
Journalist
Kolkata 700 048
West Bengal india
Mob 9433893761