پولیس کو پہلے سے آگاہ کیا جانا چاہیے کہ کون سا بڑا فنکار آرہا ہے۔
محمد شمیم حسین ۔کولکاتا
کے کے کی اچانک موت کی وجہ سے ، اس بار کولکاتا کارپوریشن نے کولکاتا کے آڈیٹوریم میں ثقافتی تقریبات کے لیے ایک ایس او پی بنایا ہے۔
میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ "کسی بھی بڑے فنکار کے آنے سےپہلے پولیس کو آگاہ کیا جانا چاہیے۔"
کارپوریشن کے علاوہ کولکاتا پولیس بھی کے کے واقعہ کے بعد ہائی الرٹ پر ہے۔ کے کے کی اچانک موت کے بعد ، کولکاتا بلدیہ نے کولکاتا کے آڈیٹوریم میں ثقافتی تقریبات کے لیے ایک ایس او پی ترتیب دیا ہے۔ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ اگر کوئی بڑا فنکار آتا ہے تو آپ کو ہمیں پہلے سے آگاہ کرنا ہوگا۔ کولکتہ پولیس کو بھی پروگرام سے پہلے تفصیلات دینی ہو گی۔ پولیس کی اجازت کے بغیر کسی کو کسی بڑے پروگرام کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
فرہاد حکیم نے مزید کہا ، اگر کوئی بڑا فنکار باہر سے آتا ہے تو اس کے بارے میں پہلے سے پولیس کو اطلاع کرنا ہوگا۔
کولکاتا پولیس ہیڈ کواٹر لال بازار نے اس طرح کے ایونٹس کے لیے ایک معیاری آپریٹنگ سسٹم بھی قائم کیا۔ اب سے ، لال بازار کو اس قسم کے ثقافتی پروگرام کے بارے میں پہلے سے آگاہ کرنا ہوگا۔ میئر نے یہ واضح کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمبولینسوں یا ڈاکٹروں کا بھی ا نتظامات کر نا ہوگا جیسے آڈیٹوریمز میں کیا کیا سہولتیں ہیں۔ ہسپتال کی پیشگی شناخت ہونی چاہیے تاکہ اسے کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں وہاں لے جایا جا سکے۔ آڈیٹوریم کی گنجائش کے مطابق ٹکٹ یا پاس تقسیم کیے جائیں۔کولکاتا پولیس نے بتایا کہ یہ سارے اقدام بھیڑ سے بچنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ان تمام سوالات کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ اس بار کولکا تا پولیس کمشنر بنیت گوئل نے تمام سوالوں کے جواب دیے۔ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں پولیس کمشنر نے واضح کیا کہ واقع کے دن نذر ل منچہ اور اس کے اطراف میں پولیس کی مناسب تعیناتی تھی۔ شو سے پہلے ہی وہاں پولیس تعینات تھی۔ کیونکہ بہت سے لوگ KK سے پہلے ہی اسٹیج پر پرفارم کرر ہیں تھے۔ کے کے شام 6.05 بجے اسٹیج پر پہنچے۔ پولیس کمشنر گوئل نے کہا کہ واقعے کے دن نذرل منچ کا اے سی کام کرنا بند کر دیا تھا۔ اس جگہ اور کے کے گرین روم کے درمیان جو فاصلہ تھا وہ صرف 150 میٹر کا تھا۔ یہ واقعہ ان کے آنے کے تین یا چار منٹ بعد پیش آیا۔ کچھ لوگ قوانین کو توڑ کر اسٹیج میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ لال بازار نے یہ بھی کہا کہ اس وقت کسی نے آگ بجھانے کا سامان استعمال کیا تھا یا کسی طرح کا گیس چھوڑا گیا تھا۔ جس سے سفوکیشن بڑھنے لگا۔
