دہلی کے جاہنگیر پوری میں مسلمانوں کے املاک اور مسجد پر بلڈوزر چلائے جانے کیخلاف کولکاتا میں احتجاجی ریلی مرکز کے خلاف
محمد شمیم حسین کولکاتا
9433893761
۔آج22/اپریل 2022 جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال، سدبھاونہ منچ، بندی مکتی کمیٹی، فرینڈس آف ڈیموکرسی، ایس آی او، اے پی سی آر، بنگلہ بچاو سمبیدھان بچاو منچ سمیت کئ تنظیموں کی جانب سے دہلی کے جہانگیر پوری میں مسلمانوں کے املاک اور مسجد پر بلڈوزر چلائے جانے نیز ملک کے دیگر حصوں میں منصوبہ بند فسادات کیخلاف کلکتہ کے ٹیپو سلطان مسجد کے قریب اسٹیٹسمین ہاوس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئ جو مئیور روڈ کے گاندھی مورتی کے قریب اختتام کو پہنچی۔اس ریلی میں مشہور ہیومین رائٹس ایکٹیوسٹ سوجاتا بھدرا، جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کے امیر حلقہ مولانا عبد الرفیق، بدھ مذہبی رہنماء ارون جیوتی بھیکو، سکھ رہنماء سورن سنگھ، کلکتہ خلافت کمیٹی کے جنرل سکریٹری ناصر احمد، بندی مکتی کمیٹی کے چھوٹن داس، جماعت اسلامی کے شاداب معصوم، بنگلہ شاعر پرسون بھومک،ایس آی او کے واعظ الدین اور عمران حسین، احتشام الحق، عمر اویس، منظر جمیل، نوشین بابا خان سمیت کئ اہم رہنماوں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ دہلی کے اندر جہانگیر پوری میں۔مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں اور مسجد پر بلڈوزر چلانا انتہای شرمناک واقعہ ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔مقررین نے کہا تہوار خوشیوں کے لیے ہوتا ہے جسمیں سب لوگ آپسی رنجشوں کو بالائے طاق رکھکر خوشیاں مناتے ہیں مگر اب یہاں رام نومی کے تہوار میں خوشیوں کی جگہ لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول بنانے کی کوشش کی گئ کئ جگہوں پر مسلمانوں کی نشانہ بنایا گیا اور فساد منصوبہ بند طریقے سے کرایا گیا۔ مقررین نے میڈیا کے کردار پر بھی سوال کھڑا کیا۔مقررین نے کہا کہ ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب ملک کے شہریوں کے درمیان تعلقا. خوشگوار ہوںگے مگر آج ملک کے اندر مختلف طبقات کے درمیاں کشمکش کی کیفیت پیدا کرکہ ملک کو بربادی کی طرف لے جایا جارہا ہے۔
ؓمقررین نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ نے جو اسٹے آڈر دیا ہے اسکی پاسداری کی جائے۔مقررین نے وزیر اعلی محترمہ ممتا بنرجی سے اس معاملے میں آگے آنے کی گزارش کی۔ریلی میں شہر کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی