Random Posts

Header Ads

kolkata corporation new board meeting with all mmic

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے نئے بورڈ میئر کونسل کے اراکین کا اجلاس۔

محمد شمیم حسین۔  کولکاتا 

آج کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں مئیر، ڈپٹی مئیر اور ایم ایم آئی سی نے بورڈ تشکیل ہونے کے بعد تمام ایم ایم آئی سی کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی۔اس موقع پر ایم آئی سی بستي سپن سمدار طبیعت علیل ہونے کی وجہ سے اس میٹنگ میں شریک نہ ہوسکے۔
آج کی اس میٹنگ میں مئیر فرہادحکیم نے چند نکتے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ای پی سی ماڈل کے تحت خضر پور کے علاقے میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ٹینڈر طلب کیا جائے گا۔
نواب علی پارک پمپنگ اسٹیشن کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ، میئرل کونسلوں کی بورو ذمہ داریوں کا اشتراک کیا جائے گا۔
پانی کا انتظام کیسے حل کریں اس بارے میں فرہاد حکیم نے کہا کہ انجنیئرز کے اس پر کام کر رہیں ہیں۔ بہت جلد اس مسلہ کو حل کر لیا جائے گا۔آج اس خاص میٹنگ میں
گنگا ساگر میلے کے انتظام کو لے کر بات ہوئی۔ مئیر نے کہا کہ
گنگا ساگر میلے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ مناسب بسیں چلائیں جائیں گی۔تاکہ عقیدت مندوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔
گنگا ساگر میلہ 7 تاریخ سے لگے گا۔ ہر ایک کا کویڈ کے لیے ٹیسٹ کیا جائے گا۔
ہر طرح  کا انتظام کیا جائے گا۔ ویکسین بھی لگائی جائے گی۔ آکسیجن کا نظام  بھی گنگا ساگر میلہ میں ہو گا۔ ایمبولینس ہو گی۔ ضرورت پڑنے پر اسے سمبھوناتھ پنڈت اسپتال بھیجا جائے گا۔ گنگا ساگر پہنچنے کے لیے ضرورت کے مطابق مناسب بسیں فراہم کی جائیں گی۔
56 سکولوں میں بچوں کو کویڈ انجیکشن دیئے جا چکے ہیں۔ آج سے مارکیٹ میں جو لوگ ماسک لگا کر نہیں جائیں گے انہیں سامان فروخت نہیں کیا جائے گا۔
Md Shamim Hossain
Kolkata
700048
9433893761