اس بار لوگ کولکا تا میں ماں فلائی اوور دیکھنے آئیں گے' یوگی پر فرہاد کا طنز
محمد شمیم حسین۔ کولکاتا
یوگی حکومت کی اشتہاری بحث پورے ملک میں کئی دنوں سے جاری ہے۔ اس بحث میں فرہاد حکیم بھی اب شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یوگی حکومت کامیاب ہے یا نہیں ، لیکن یوگی حکومت نے پورے ہندوستان میں اشتہار دیا تھا کہ ما ں فلائی اوور کولکا تا میں ہے۔ جو لوگ کبھی کولکا تا میں نہیں ائے وہ بھی اس بار ماں فلائی اوور دیکھنے کے لیے کولکا تا آئیں گے۔ آخر یوگی نے کولکاتا ما نی فلائی اوور کے نام پر اتنا جھوٹا پروپیگنڈا کیوں کیا ، جسے اتر پردیش انتخابات کے پروپیگنڈے کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر ا ن ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتی ہے۔ اور اس بار ، کولکا تا کی تصویر دکھا کر اتر پردیس کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ہر بار کی طرح بی جے پی کی جھوٹ پکڑی گئی۔