پرسانت کشور کا ممتا اور ابھیشیک بنرجی کے ساتھ ایک خاص ملاقات
محمد شمیم حسین کولکاتا
بابل سوپریو آج دوپہر کو نبا نو پہنچے۔جہاں پہلے سے ممتا ، ابھیشیک اور ڈیریک وبرائن موجود تھے۔بابل نے ان تینوں سے ملاقات کی۔ مختصر گفتگو کے بعد بابل ڈیریک کے ساتھ باہر چلے ائے۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پی کے اور ابھیشیک کے ساتھ ملاقات کی۔
ترنمول بنگال کے علاوہ کئی ریاستوں میں اپنی تنظیم کو بڑھا رہی ہے۔ اور ترنمول لیڈر نے وہ ذمہ داری ابھیشیک کو سونپی ہے۔ ابھیشیک کو پی کے کے ساتھ تر نمو ل پارٹی کی ترقی کے بارے میں مشورہ کرتے دیکھا گیا۔ اس بار ے میں پی کے نے نبا نا میں ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ جس سے قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔
پرشانت کشور نے 6 ستمبر کو دہلی میں دو گھنٹے سے زیادہ ابھیشک کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ ایک طویل پوچھ گچھ کے بعد ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ای ڈی کے دفتر سے باہر آئے اور بڑے فخر سے اعلان کیا کہ ترنمول کانگریس ملک میں جہاں بھی بی جے پی ہے وہاں جائے گی اور 2024 میں بی جے پی کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ اس اعلان کے 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے کے بعد ، پی کے ساتھ ان کی طویل ملاقات نے سیاسی میدان میں قیاس آرائیوں کو تیز دیا۔
ترنمول پہلے ہی بنگال کی سرحدوں سے باہر تریپورہ اور آسام جیسی ریاستوں میں داخل ہوچکی ہے۔ ابھیشیک پہلے ہی یہ پیغام دے چکے ہیں کہ ترنمول کا ہدف تریپورہ سے بی جے پی حکومت کا تختہ پلٹنا ہے۔ کیا ترنمول اب مشرقی ریاستوں کے ساتھ شمالی ہندوستان اور گوباٹی کی ریاستوں میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے؟ پی کے،ابھیشک اور ممتا میٹنگ کے بعد سے یہی سوال سیاسی میدان میں گردش کر رہا ہے۔انے والا 2024 یقیناً بی جے پی کے لیے تر نمو ل خطرے کی علامت بن گئی ہے۔
Md Shamim Hossain
Kolkata
9433893761