Random Posts

Header Ads

Bank 15 days off including Sunday n satur day

اگست مہینے میں 15 دن بینک بند الگ الگ ریاستوں میں،بنگال میں 8 دن بینک ملازمین چھٹی پر رہینگے۔

محمد شمیم حسین    کولکاتا

اگر آپ اگست کے مہینے میں بینک کے کام سے نمٹنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے ایک اہم خبر ہے۔ دراصل ، بینک اگست میں الگ الگ تاریخوں میں 15 دن  بند رہیں گے۔جس میں 5 اتوار اور دو سنیچر بھی شامل ہے۔ آر بی آئی کی طرف سے دی گئی چھٹیوں کی فہرست میں کچھ علاقائی تعطیلات ہیں۔ یعنی اس دن صرف کچھ ریاستوں میں بینک بند رہیں گے ، جبکہ دیگر مقامات میں بینک معمول کے مطابق  کھلے رہیں گے۔ اگست کے مہینے میں کچھ جگہوں پر لگاتار 4 دن بینکوں میں چھٹی ہوگی۔ 
لہذا اگر آپ بھی کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو آج چھٹیوں کی یہ فہرست چیک کریں۔
یکم اگست 2021 یعنی آج اتوار ہے ، لہذا اگست مہینے کی پہلی تاریخ  بینک کی چھٹی سے شروع ہو رہا ہے۔ آج ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔ کئی ٹرانزیکشن واجبات مہینے کے پہلے دن نہیں ہوں گے۔ لہذا ، اگر آپ کے بینک کا کوئی کام زیر التوا ہے تو اسے پہلے سے طے کریں۔ اس کے بعد اتوار کی چھٹیاں 8 اگست ، 15 اگست ، 22 اگست اور 29 اگست کو پڑیں گی۔ اب دوسرے اور چوتھے ہفتہ کی باری ہے ، دوسرا اور چوتھا ہفتہ 14 اگست اور 28 اگست کو ہوگا۔
اس دن بینک کی چھٹی بھی ہوگی۔ یعنی اتوار کو 5 تعطیلات اور ہفتہ کی 2 تعطیلات سمیت 7 تعطیلات صرف اتوار اور ہفتہ کی ہو گئی ہیں۔
اس کے بعد ، 13 اگست کو پیٹریاٹ ڈے پر امپھال میں بینک بند رہیں گے۔ 16 اگست کو پارسی نئے سال پر بیلپور ، ممبئی اور ناگپور کے بینکوں میں چھٹی ہوگی۔ محرم کی وجہ سے بینک 19 اگست کو بینک نہیں کھلےگی۔ اس دن اگرتلہ ، احمد آباد ، بیلاپور ، بھوپال ، حیدرآباد ، جے پور ، جموں ، کانپور ، کولکتہ ، لکھنؤ ، ممبئی ، ناگپور ، نئی دہلی ، پٹنہ ، رائے پور ، رانچی اور سری نگر میں بینک بند رہیں گے۔
بنگلورو ، چنئی ، کوچی اور ترووننت پورم میں 20 اگست کو بینک بند رہیں گے۔ 21 اگست کو تروونم کے موقع پر اور 23 اگست کو سری نارائن گرو جینتی کے موقع پر کوچی اور ترووننت پورم میں بینک تعطیل ہوگی۔ 30 اگست کو کرشنا جنم  اشٹمی کے موقع پر بینک بند رہیگا۔  اس دن احمد آباد ، چندی گڑھ ، چنئی ، دہرادون ، گنگٹوک ، جے پور ، جموں ، کانپور ، لکھنؤ ، پٹنہ ، رائے پور ، رانچی ، شیلانگ ، شملہ اور سری نگر میں بینک بند رہیں گے۔ حیدرآباد میں 31 اگست کو کرشنا جنم اشٹمی منائی جائے گی۔
16 اگست - پارسی نیا سال (شہنشاہی) - بیلپور ، ممبئی اور ناگپور میں بینک بند رہیگا۔
اگست 19 کو - محرم (عاشورہ) کے دن - اگرتلہ ، احمد آباد ، بیلپور ، بھوپال ، حیدرآباد ، جے پور ، جموں ، کانپور ، کولکتہ ، لکھنؤ ، ممبئی ، ناگپور ، نئی دہلی ، پٹنہ ، رائے پور ، رانچی اور سرینگر میں بھی  بینک بند         ر ہنگے
20 اگست - محرم / پہلا اونم - بنگلور ، چنئی ، کوچی اور ترووننت پورم میں بینک بند
21 اگست- تروونم- کوچی اور ترووننت پورم میں بینک بند۔
22 اگست - اتوار۔
23 اگست - سری نارائنا گرو جینتی - کوچی اور ترووننت پورم میں بینک بند
28 اگست - مہینے کا چوتھا ہفتہ۔
29 اگست - اتوار۔
30 اگست - جنم اشٹمی/کرشنا جینتی - احمد آباد ، چندی گڑھ ، چنئی ، دہرادون ، گنگٹوک ،۔    جے پور ، جموں ، کانپور ، لکھنؤ ، پٹنہ ، رائے پور ، رانچی ، شیلونگ ، شملہ اور سرینگر میں بینک بند رہیگا۔
31 اگست - شری کرشنا اشٹمی - حیدرآباد میں بینک بند رہیگا۔ اس ماہ اگست کے 31 دنوں میں بینک 15 دن بند رہیگا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ 15 اگست یوم آزادی کا دن ہے اور اس دن اتوار ہے۔لہذا بینک ملازمین کا ایک چھٹی ما ری گئی۔مغربی بنگال میں آٹھ دن بینک بند رہیگا۔