Random Posts

Header Ads

ex congress M L A Ajay De expired in covid

شانتی پور اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے اجے دے نہیں رہے۔
 شانتی پو ر 21/مئی : ریاست مغربی بنگال میں کورونا وبا کی وجہ سے موت کا جلوس جاری ہے۔ اس بار ضلع ندیا کی ممتاز سیاسی شخصیت اجے دے اس وبا کے نتیجے میں فوت ہوگئے۔ جو ایک طویل عرصے سے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے شانتی پور اسمبلی حلقہ سے آرہے تھے۔ لیکن انہوں نے گذشتہ اسمبلی یعنی 2016 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ شانتی پور اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کا امیدوار 
کے حیثیت سے اس بار وہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے امیدوار تھے ۔لیکن وہ بی جے پی کے امیدوار جگناتھ سرکار سے 15،000 سے زیادہ ووٹوں سےاس بار ہار گئے ۔  جمعہ کے روز کولکتہ کے ایک نجی اسپتال میں انکی موت ہو گئی۔ وہ کورونا وبا کے شکار ہو گئے تھے۔وہ وینٹیلیشن پر تھے۔ ان کی موت نے ریاستی سیاست پر گہرے سوگ کا سایہ ڈال دیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مختلف علامات چند ہفتوں پہلے ظاہر ہوئے تھے۔ انہیں شانتی پور اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں کورونا کا ٹسٹ کرایا گیا تھا، رپورٹ مثبت آئی تھی۔ تب سے وہ گھر سے الگ تھلگ رہے۔ جب ا ن کی حالت خراب ہوئی تو اسے شکتی نگر ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم ، حالت میں سدھار نہ انے پر انہیں کولکاتا لا یا گیا۔ جہاں انہیں کلکتہ کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ آخر میں ، اجے دے کو وینٹیلیشن پر رکھنا پڑ ا۔کچھ دیر بعد وہ چل بسے ۔